تلنگانہ میں آئندہ تعلیمی سال سے انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو بھی دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائے گا ۔اب تک اسکولس میں طلبہ کو دوپہر کا کھانا فراہم کیا جاتا تھا لیکن اب اس کی انٹرمیڈیٹ کالجس تک
توسیع کی جارہی ہے ۔اس بات کا اعلان کرتے ہوئے ریاست کے نائب وزیر اعلی و وزیر تعلیم کڈیم سری
ہری نے کہا کہ حکومت نے اس سال بجٹ میں ریاست کے انٹر طلبہ کی مفت کھانے کی
اسکیم کیلئے فنڈس مختص کئے ہیں۔